Accessibility Settings

Text
Use dyslexic-friendly font Applies the Open Dyslexic font, designed to improve readability for individuals with dyslexia.
Use readable fonts Applies a more readable font throughout the website, improving readability.
Underline links Underlines links throughout the website, making them easier to distinguish.
Adjust text size (%) Adjusts the font size for improved readability.
Visuals
Use reduced animations Reduces animations across the website, reducing distractions and improving focus.
Use calm mode Reduces the colour saturation throughout the website to create a more soothing visual experience.
Use high-contrast mode Increases the contrast of elements on the website, making text and interface elements easier to distinguish.

آرکرومہ اور لبرٹی ٹیکسٹائل ملز باہمی تعاون سے پاکستان میں جان بچانے والی پرسنل پروٹیکیٹو ایکوپمنٹ تیار کریں گے

17/06/2020

لبڑٹی آرکرومہ کے حفظان صحت کے اسپشلٹی کیمیکلز اور قائم شدہ تکنیکی مہارت سے ا ستفادہ حاصل کر سکے گا۔ کووڈ 19 کی عالمی وبا کے پیش نظر لبڑٹی کے تیار کردہ پرسنل پروٹیکیٹو ایکوپمنٹ پاکستان میں میڈیکل سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے ان ایکوپمنٹ کی موجودہ قلت کو دور کر سکیں گے۔

لبڑٹی کے پاس میڈیکل ٹیکسٹائل بنانے اور ان کو دنیا بھر میں برآمد کرنے کا دو دہائیوں کا تجربہ ہے۔ آرکرومہ کے ساتھ ان کی شراکت داری موجودہ بحران میں بہتر تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اپنی اعلی سائنسی مہارت اور تکنیکی صلاحیت کی بنیاد پر آرکومہ کا اسپیشلٹی کیمیکلز کا ایک مکمل سیٹ پرسنل پروٹیکیٹو ایکوپمنٹ، خاص طور پر اینٹی مائکروبیل اور بیریر کوٹنگ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس پراجیکٹ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں بہت جلد میں ہسپتالوں، آیسولیشن مراکز اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں طبی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

" ہم آرکرمہ میں جمود کو مسلسل چیلنج کرتے ہیں اور اس طرح اپنے کسٹمرز کو جو میڈیکل ٹیکسٹائل میں پہلے سے کام کر رہے ہیں یا اس فیلڈ میں داخل ہونا چاہتے ہیں، حفظان صحت سے متعلق تحفظ کے لئے ایک جامع اور ماہر نقطہ نظر کے ساتھ مکمل مدد فراہم کرتے ہیں ۔ لبرٹی کے ساتھ تعاون پر ، ہمیں صحت کے پیشہ ور افراد اور عام لوگوں کو جدید ترین تحفظ فراہم کرنے کے قابل ہونے پر بہت فخر ہے۔" مجتبہ رحیم ، سی ای او ، آرکرومہ پاکستان نے تبصرہ میں کہا۔

" لبرٹی کو پاکستان میں قایم ہوے پانچ دہائیوں سے زیادہ کاعرصہ ہو چکا ہے ۔ اس دوران میں ہمیں اعلی تعرفی اسناد اور پزیرایی ملی ہیں۔ ہمارے پروسیسنگ یونٹ جدید آلات اور بین اقوامی معیا رات سے لیس ہیں۔ ہم آرکرمہ کے ساتھ میڈیکل ٹیکسٹائل کے شعبے کی اس نئی شراکت داری میں مضبوط تعلقات کو استوار کرنے کا آغاز کر رہے ہیں۔ کووڈ 19 کی عالمی وبا نے ہمیں ہوشیار کیا ہے کہ ہم صحت سے متعلق سہولیات کی جانب بڑے پیمانے پرکام کریں ۔ ہم اعلی میعار کے پرسنل پروٹیکیٹو ایکوپمنٹ کی تیاری اور پیداوار میں نئی ​​جدتوں کے منتظر ہیں۔ تیمور موکاتی، ڈائریکٹر، لبرٹی ملز نے اضافہ کیا۔

آرکومہ حفظان صحت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے لاگ آن کریں

https://www.archroma.com/solutions/protection-workwear

لبڑٹی ٹیکسٹایل ملز لمیٹڈ کی پراڈکٹ لاین (فوٹو لبڑٹی ٹیکسٹایل ملز لمیٹڈ )

Archroma are proud members and/or partners with the following organizations