Accessibility Settings

Text
Use dyslexic-friendly font Applies the Open Dyslexic font, designed to improve readability for individuals with dyslexia.
Use readable fonts Applies a more readable font throughout the website, improving readability.
Underline links Underlines links throughout the website, making them easier to distinguish.
Adjust text size (%) Adjusts the font size for improved readability.
Visuals
Use reduced animations Reduces animations across the website, reducing distractions and improving focus.
Use calm mode Reduces the colour saturation throughout the website to create a more soothing visual experience.
Use high-contrast mode Increases the contrast of elements on the website, making text and interface elements easier to distinguish.

آرکرومہ اور یو نیورسٹی آف انجییرینگ & ٹیکنولوجی باہمی تعاون سے ٹیکسٹایل کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دیں گے

11/06/2018

یو نیورسٹی آف انجییرینگ & ٹیکنولوجی (یو ای ٹی ) لاہور کے ساتھ مفا ہمت کی یاداشت پر دستخط کا اعلآ ن کیا ہے۔ یاداشت اگلے پانچ سالوں کے دوران باہمی تعاون کی راہ ہموار کرے گی ۔

یہ پارٹنر شپ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مدد فراہم کرنے کے لئے مستقبل کے تقا ضوں کو سامنے رکھتے ہوے ٹیکسٹائل ریسرچ سے جدتوں کا پتہ لگائے گی تاکہ وہ عالمی ماریکٹوں ، ملبوسات کے تقاضوں اور ان کے ارتقاء کی رفتار سے قدم ملا کر چل سکیں . دونوں پارٹنر طلبا ء کے لیے مشترکہ تربیتی سیشن کا انعقاد کریں گے تاکہ ان کو مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ ٹیکسٹائل ایپلی کیشنز میں تحقیق اور اس سے متعلق ترقیاتی منصوبوں، پراسس کے جدید طریقوں کے عمل پر بھی کام کیا جاے گا. یو ای ٹی کے طلبہ کو آرکرومہ سینٹر آف ایکسلینس، کراچی کے ٹریننگ پروگراموں تک رسایُ حاصل ہو سکے گی۔

مفا ہمت کی یاداشت پر حال ہی میں فیصل آباد میں منعقدہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد ، وایس چانسلر یو ای ٹی اور جناب مجتبی رحیم ، سی ای او، آرکرومہ پاکستان نے دستخط کیے گیے۔

اس موقع پر مجتبی رحیم نے کہا ” آرکرومہ میں ہم مسلسل بہتری کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں, جمود اور پرانے نظام کو چیلنج کرتے ہیں جو انڈسٹری میں پایُدار ی کا ضامن ہے اور ہمیں نظام فطرت کی حفاظت اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر میں اظافے کی طرف گامزن کرتا ہے۔اس باہمی تعاون کے ذریعہ ہم تازہ ترین علمی وتکنیکی معلومات پر یو ای ٹی کی ریسرچ ٹیم سے اشتراک کریں گے۔ 1س طرح ہمارے با ہمی علمی رابطے مضبوط ہوں گے۔ ہم طلبا ء کو ٹیکسٹائل کی تازہ ترین جددتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی تعلیمی کارکردگی مزید آگے بڑھے ۔ یہ یاداشت تیزی سے بڑھتے ہوے ٹیکسٹائل سیگمنٹ کی ترقی میں اضافہ کرے گی بالخصوص تعلیم سے آر اینڈ ڈی کی جانب ۔”

“اس پارٹنرشپ سے ٹیکسٹائل ریسرچ پربہت دوررس اثرات مرتب ہوں گے جو یو ای ٹی اور آرکرومہ کے لیے انتہائی مثبت ثابت ہوں گے۔ہماری ٹیم آرکومہ کے ساتھ نے پہلے ہی پراجیکٹس میں سے تعاون کر رہی ہے جن سے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اچھا اثر پڑ رہا ہے۔ ہم اپنے باہمی تعلقات کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھانے اور تحقیق کے دلچسپ نتائج کے کے بارے میں بہت پرجوش ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں ریسرچ کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے . صنعتی رابطے سے آرکرومہ میں ٹرینگ کی صحولت سے ہمارے طالب علموں میں اعتماد بڑھے گا اور انہیں اپنے کیریئر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی “۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

© 2018 Archroma

Archroma are proud members and/or partners with the following organizations