یمپلایرز فیڈریشن نے یہ ایوارڈ آرکرومہ پاکستان کے تمام کارپوریٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے اعتراف پر دیا جن میں ہیومن ریسورس ، انڈسٹریل رلیشن ، فنانس میں بہترین پریکٹس ، پراصول مارکیٹنگ ، ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ٹیم ورک شامل ہیں۔
ایوارڈ وسیع پیمانے پرکمپنی کے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری میں قابل تعریف اقدامات کا مظہر ہے۔ آرکرومہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت میں اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی تمام سائٹس پر ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے.
آرکرمہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں اس کے چیف ایکزٹیو جناب مجتبہ رحیم کو ” بہترین چیف ایکزیکٹو ” کا ایوارڈ دیا گیا۔
ایوارڈ کی تقریب حال ہی میں کراچی میں منعقد ہوی جس میں کارپوریٹ سربراہان، سرکاری حکام ،
آ ی ایل او نمائندگان اور کاروباری گروپوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر براے لیبر اور ٹرانسپورٹ جناب ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی تھے ۔
ایوارڈز وصول کرنے کے پر آرکرمہ پاکستان لمیٹڈ کے ، وقار عارف نے تبصرہ کیا: “آرکومہ کی کامیابیو ں میں اس کے ملازمین کا سب سے اہم اور پہلا حصہ ہے ۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آرکرومہ میں ہم مسلسل بہتری کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں, جمود اور پرانے نظام کو چیلنج کرتے ہیں جو انڈسٹری میں پایُدار ی کا ضامن ہے ہم نے ا سی طرح اپنی صنعت کو پائیدار بنا سکتے ہیں۔ ہماری بہترین کارکردگی اسی تصور کو مد نظر رکھتے ہوے وجود میں آی اور اور ہماری متنوع ٹیمیں ایک مضبوط و متحد طاقت کے ساتھ آرکرمہ کی پوزیشن سب سےبہترین کارکردہ کمپنی بنانے میں مصروف عمل ہیں “۔
Archroma are proud members and/or partners with the following organizations