Accessibility Settings

Text
Use dyslexic-friendly font Applies the Open Dyslexic font, designed to improve readability for individuals with dyslexia.
Use readable fonts Applies a more readable font throughout the website, improving readability.
Underline links Underlines links throughout the website, making them easier to distinguish.
Adjust text size (%) Adjusts the font size for improved readability.
Visuals
Use reduced animations Reduces animations across the website, reducing distractions and improving focus.
Use calm mode Reduces the colour saturation throughout the website to create a more soothing visual experience.
Use high-contrast mode Increases the contrast of elements on the website, making text and interface elements easier to distinguish.

آرکرومہ پاکستان نے لگاتار تیسری مرتبہ ” بہترین آجر” اور “بہترین سی ای او ” کا ایوارڈ جیت لیا

13/12/2018

ایمپلایرز فیڈریشن نے یہ ایوارڈ آرکرومہ پاکستان کے تمام کارپوریٹ منیجمنٹ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے اعتراف پر دیا جن میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ ، پراصول مارکیٹنگ اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری شامل ہیں۔ آرکرومہ پیشہ ورانہ سیفٹی اور صحت کے شعبوں میں اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ کوشاں ہے اور پاکستان کی تمام سائٹس پر ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کے ذریعہ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے. جامشورو سایٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایفلوونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود ہے جس کی وساطت سے زیرو لیکوڈ دسچارج ہوتا ہے ۔ اس طرح پانی کی کثیر بچت کی جاتی ہے۔ دونوں پراڈکشن سایٹس ایک ملین محفوظ ایکسیڈنٹ فری ورکینگ آور پورے کر چکی ہیں۔ آر کرومہ کراچی کے آفس ڈبلو ڈبلو ایف پاکستان کی جانب سے " گرین آفس " ڈیکلیر کیے جا چکے ہیں۔ آرکرومہ سینٹر آف ایکسیلنس متواتر کسٹمرر کو بہترین سروس بہم پہنچاتا ہے۔ یہ ٹیکسٹایل انڈسٹری میں اسپیشیلٹی ریسرچ کا پیش رو بھی ہے۔

آرکرمہ پاکستان کی ان کوششوں کے نتیجے میں اس کے چیف ایکزیکٹیو جناب مجتبہ رحیم نے " بہترین چیف ایکزیکٹو براے سال 2017 " کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ایوارڈز وصول کرنے کے پر آرکرمہ پاکستان لمیٹڈ کے فنانس اور کنٹرولنگ ہیڈ جناب وقار عارف ، نے تبصرہ کیا: " آرکومہ کے پیچھے 150 سال سے زائد کا ٹھوس تجربہ ہے جو ہمارے کام کے ماحول کو مثالی معیار دیتا ہے۔ آرکرومہ میں ہم مسلسل بہتری کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں, جمود اور پرانے نظام کو چیلنج کرتے ہیں جو انڈسٹری میں پایُدار ی کا ضامن ہے ، ہم ا س طرح اپنی صنعت کو پائیدار بنا سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے آرکرومہ انڈسٹری میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے جو بہترین اور سازگار بزنس ماحول کا ضامن ہے ۔ ہم اپنے ملازمین کے شکرگزار ہیں جو آرکرمہ کو بہترین کمپنی بنانے میں مصروف عمل ہیں "۔

Archroma are proud members and/or partners with the following organizations